16 نومبر، 2007، 7:45 PM

بنگلا دیش

بنگلا دیش میں سمندری طوفان سے 550 افراد ہلا ہوگئے ہیں

بنگلا دیش میں سمندری طوفان سے 550 افراد ہلا ہوگئے ہیں

بنگلا دیش کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 550 ہو گئی ہے جبکہ دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 550 ہو گئی ہے جبکہ دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق طوفان سے بنگلا دیش کے سات جنوبی اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں زیادہ تر اموات مکانات اورگاڑیوں پر درخت گرنے سے ہوئیں ۔طوفان سے ان علاقوں میں80 فیصد درخت اکھڑ گئے ہیں ۔ہزاروں افراد زخمی اور لاپتہ ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے ۔اڑتالیس گھنٹوں بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ اور ڈھاکا کے ضیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی کھول دیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے اور توقع ہے کہ طوفان ہفتے کے روز بھارتی ریاست آسام سے ٹکرائے گا

 

News ID 587546

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha